25 جولائی، 2024، 11:12 PM

دختران انقلاب کا آزادی اسٹیڈیم میں عظیم اجتماع+ویڈیو، تصاویر

دختران انقلاب کا آزادی اسٹیڈیم میں عظیم اجتماع+ویڈیو، تصاویر

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں دختران انقلاب کا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں تہرانی نوجوان لڑکیوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ہفتہ حجاب و عفاف کے موقع پر تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں دختران انقلاب کا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں نوجوان لڑکیوں نے شرکت کی۔

تہران میں گرم موسم کے باوجود سہ 4 بجے سے ہی اسٹیڈیم میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ شرکاء کے درمیان دس سے پندرہ سال کی نوجوان لڑکیوں کی قابل ذکر تعداد موجود تھی۔

اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے ہاتھوں میں شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر، ایران کا پرچم اور یازھرا کو پوسٹر تھا۔ اسٹیڈیم کی پہلی منزل پر ہونے کے بعد دوسری منزل کو کھولنا پڑا۔

شہداء کی ماؤں کے ہاتھوں میں اپنے شہید بچوں کی تصاویر تھیں۔

تلاوت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہونے کے بعد ایران کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ آیت اللہ علی اکبر رشاد نے حجاب اور عفاف کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

دختران انقلاب کا آزادی اسٹیڈیم میں عظیم اجتماع+ویڈیو، تصاویر

انہوں نے کہا کہ باحجاب لڑکیاں مہر و محبت کی سفیر ہیں۔ اگر کوئی حجاب کے حوالے سے سستی کرے تو اس کے ساتھ اخلاق اور مہذب انداز میں گفتگو کرنا چاہئے۔

اجتماع میں شریک 12 سالہ نوجوان لڑکی زہرا نے باحجاب ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ جوان نسل انقلاب اسلامی کی اقدار کے ساتھ وفا کرے گی۔

دختران انقلاب کا آزادی اسٹیڈیم میں عظیم اجتماع+ویڈیو، تصاویر

News ID 1925602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha